منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

میں سیاست میں نہیں آنا چاہتا تھا بلکہ ۔۔! صدر پاکستان ممنون حسین کیا بننا چاہتے تھے ؟ سیاست میں کس کے کہنے پر آ ئے ؟ دلچسپ انکشاف

datetime 9  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا بلکہ میں کرکٹر بننا چاہتا تھا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام ’’کھوئے ہووٗں کی جستجو ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پروگرام میں صدرِ مملکت اور خاتونِ اوّل بیگم محمودہ ممنون حسین کو بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا ۔معروف ادیب ،شاعر اور کالم نگار عطاا لحق قاسمی شریک گفتگو تھے۔صدر مملکت ممنون حسین نے بتایا کہ والد صاحب کی خواہش پر ایک فیملی فرینڈ کی الیکشن مہم میں بھر پور حصہ لیا اور وہ کراچی میں سب سے زیادہ ووٹ لینے میں کامیاب ہو گئے اوراس کے بعد عملی سیاست میں سفر کا آغاز ہوگیا اور1967-68 میں مجھے پاکستان مسلم لیگ کراچی کا جوائنٹ سیکریٹری بنا دیا گیا ۔کراچی میں پارٹی دفاترکو آرگنائز کرنے میں اہم کردار ادا کیا مگر سیاست میں دلچسپی نا ہونے کی وجہ سے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ 1993میں جب محمدنواز شریف کی جمہوری حکومت کو ہٹایا گیا تووہ کراچی آئے اوران کی خواہش پر میں اپنے دوست کے ساتھ ان سے ملنے گیا ،انہوں نے چیمبر آف کامرس میں ہڑتال کروانے پر میرا شکریہ ادا کیا۔پارٹی کیلئے میری گزشتہ خدمات جاننے کے بعداگلے دن پھرمیاں صاحب نے بلایا اور پارٹی کیلئے پھر سے سر گرم ہونے کیلئے کہا اور اس طرح ایک بار پھر عملی سیاست کا آغاز کر دیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…