فیصل آباد ( آئی این پی)یوم آزادی ،آرمی چیف راحیل شریف کی ’’شرٹ ‘‘نے ریکارڈ توڑ دیئے،یوم آزادی کے حوا لے سے آرمی چیف کی تصا ویر والی شرٹ کی ریکارڈ سیل مار کیٹ میں شرٹ نا یا ب ہو گئی تفصیلات کے مطا بق 14اگست جشن آزادی کی آمد آمد ہے یو م آزادی کے حو لے سے آرمی چیف جنرل را حیل شریف کی تصویر والی شرٹ توجہ کا مرکز بنی ہے اور ما رکیٹ میں اس کی ریکارڈ سیل ہو ری ہے آرمی چیف کی تصویر والی شرٹ نو جوا نوں اور بچوں میں بے حد مقبول ہو ئی گز شتہ روز سے آرمی چیف کی تصویر وا لی شرٹ مار کیٹ میں نا یا ب ہو گئی مختلف دکا نداروں اور ہو ل سیلرز کے مطا بق انہوں جنرل را حیل شریف کی تصویر والی شرٹ کے آرڈر بہت کم دیے تھے ہمیں انداذا نہیں تھا کہ اس کی اس قدر سیل ہو گی اب مزید آرڈر بک نہیں ہو رہے اور اس شرٹ کی ڈیما نڈ بہت زیادہ ہے ۔