منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

برطانیہ میں جائیداد کے قوانین میں تبدیلیوں کا اعلان

datetime 13  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک)برطانوی حکومت نے کہاہے کہ برطانیہ میں منی لانڈرنگ کو ختم کرنے کی کوشش کے سلسلے میں جائیداد کی مالک تمام غیرملکی کمپنیوں کو اپنے اثاثے عوام کے سامنے ظاہر کرنا ہوں گے۔اگر ان کمپنیوں کی کوئی جائیداد ہے یا وہ کوئی سرکاری کنٹریکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انھیں ایک نئے رجسٹر پر آنا ہو گا۔یہ اقدام وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے عالمی بدعنوانی کو ختم کرنے کے لیے کی جانے والی وسیع کوششوں کا حصہ ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے کہاکہ ’آج دنیا میں تمام مسائل کی جڑ بدعنوانی ہے جو کینسر کی طرح ہے۔اس کی وجہ سے ملازمتیں تباہ ہو رہی ہیں اور آگے بڑھنے کا عمل رک گیا ہے۔ ہر سال دنیا کی معیشت کو اربوں پاؤنڈز کا نقصان ہوتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کی وجہ سے غریب مزید غربت کے شکنجے میں جکڑتا جاتا ہے اور چونکہ حکومتیں اپنا پیسہ باہر بھیج دیتی ہیں اس لیے سخت محنت کرنے والوں کو محنت کے ثمرات اور اپنا حق نہیں ملتا۔ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے نائجیریا اور افغانستان کو ’زبردست بدعنوان‘ قرار دینے کے متنازع بیان کے بعد اجلاس پہلے ہی کھٹائی میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…