اسلام آباد نیوز ڈیسک) پٹھان کوٹ حملہ،پاکستانی وزارت داخلہ کے حکم نے بھارت میں کھلبلی مچادی، وزارت داخلہ نے پاکستانی جے آئی ٹی کو پٹھان کوٹ حملے کی مزید تحقیقات سے روک دیا ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزارت داخلہ نے پاکستانی جے آئی ٹی کو پٹھاں کوٹ حملے کی مزید تحقیقات سے روک دیا ہے اور واضح کیا کہ بھارت کی جانب سے ٹھوس شواہد آنے تک تحقیقات کی ضرورت نہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے 4 حملہ آوروں کے بلیک کارنرنوٹس، ڈی این اے سیمپلزاوردیگر شواہد فراہم نہیں کئے جس کے باعث پاکستان پٹھان کوٹ حملے میں اپنے شہریوں کے ملوث ہونے کا الزام مسترد کرتا ہے۔پاکستانی وزارت داخلہ کے پٹھان کوٹ حملہ کی تحقیقات روکنے کے حکم کے بعد بھارتی میڈیا چیخ پڑا،متعدد نیوز چینلز پر پاکستان مخالف پروپیگنڈہ شروع کردیاگیا،بھارت کی جانب سے دعویٰ کیاگیا ہے کہ پاکستان کو حملے سے متعلق شواہد فراہم کئے گئے ہیں ۔