برسل(نیوزڈیسک) یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں سانحہ لاہور کیخلاف مذمتی قرار داد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منطور کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں گلشن اقبال پارک دھماکے کیخلاف قرار داد پیش کی گئی جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ۔ قرارداد میں کہا گیا کہ یورپی یونین پارلیمنٹ کے ارکان پاکستان حکومت کیساتھ ملکر زخمیوں کی مدد کیلے اپنا کردار ادا کریں اور دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت کا ساتھ دیں ۔ مذمتی قرارد اد میں گلشن اقبال پارک دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دہشت پوری انسانیت کے دشمن ہیں جن کے خاتمے کیلے تمام ممالک کو ملکر کام کرناہو گا ۔قرر داد میں سانحے کے دوران شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی بھی کی گئی۔