کراچی(نیوزڈیسک) بول نیٹ ورک کے ڈائریکٹرمعروف ہدایتکارحیدراما م رضوی اورسندھ ہائی کورٹ کے سینئروکیل وریٹائرڈایڈیشنل سیشن جج کرم چندکنگرانی نے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کے فکروفلسفے سے متاثرہوکر باقاعدہ متحدہ قومی موومنٹ میں غیرمشروط طورپرشمولیت اختیارکرلی۔حیدرامام رضوی اورایڈوکیٹ کرم چندنے ایم کیوایم میں شمولیت کااعلان خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں اراکین رابطہ کمیٹی محفوظ یارخان ایڈووکیٹ،عارف خان ایڈووکیٹ،گلفرازخان خٹک،ڈاکٹرعبدالقادرخانزادہ اورمحترمہ ریحانہ نسرین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پرصحافیوں کی بڑی تعدادموجودتھے۔پریس کانفرنس سے خطاب میں حیدرامام رضوی نے کہاکہ ظاہری طورپرمیںآج الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیروپرموجودہوں لیکن میرا غائبانہ تعلق الطاف حسین اورنائن زیروسے سالوں پراناہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کویہاں کبھی مکڑ اور کبھی تلّرکہاجاتاتھااورہمیں دوسرے درجے کا شہری سمجھاجاتاتھاپھرالطاف حسین کے شکل میں ایک آوازبلندہوئی ،جب اے پی ایم ایس اوبنی تھی ہم نائن زیروآیاکرتے تھے اور الطاف حسین بھائی کے ساتھ بیٹھ کرچائے پیا کرتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی بچہ ماں کے پیٹ سے غلام بن کر پیدانہیں ہوتالیکن حالات ایسے غلام بننے مجبورکردیتے ہیں ، الطاف حسین نے ہمیں سراٹھاکرچلناسکھایااور لوگوں کی آنکھوں میںآنکھ ڈال کربات کرنے کی ہمت وطاقت دی ۔انہوں نے کہاکہ میں ایم کیوایم میرے دل سے گذشتہ چالیس سالوں سے تھاتاہم ظاہری طورپرآج آگیاہوں ۔ ریٹائرڈ جج کرم چندکنگرانی نے کہاکہ میراتعلق جیکب آبادسے ہے اورمیں قائدتحریک الطا ف حسین کے نظریے کااس وقت سے عاشق ہوں جب میں نے انہیں ڈسٹرکٹ بارسے خطاب کی دعوت دی ۔انہوں نے کہاکہ میراتعلق جہاں سے ہے وہاں وڈیرانہ نظام ہے لیکن جب بھی الیکشن ہوئے میں نے ہمیشہ ایم کیوایم کوکھلاووٹ دیا۔ انہوں نے بتایاکہ 85ء میں ہم لیاقت آبادمیں رہتے تھے ہمیں نظراندازکیاجاتاتھالیکن قائدتحریک الطاف حسین نے ہمیں برابری کے حقوق دیئے اس وقت جب ایم کیوایم پر طرح طرح کے جھوٹ الزامات لگائے جارہے ہیں ہماری شمولیت سے ثابت ہوگیاکہ ہم بنالالچ دل سے الطاف حسین کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے لوگوں کو فرش سے اٹھاکرعرش پر پہنچایاوہ ہمارے روحانی باپ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے ساتھ جوکچھ کیاجارہاہے وہ افسوسناک ہے اگرکوئی گناہگارہے تواس کوسزاہونی چاہئے ناکہ بے گناہوں پرظلم کے پہاڑتوڑے جائیں۔انہوں نے کہاکہ آج ایم کیوایم کے ساتھ جوکچھ بھی ہورہاہے میں اس کی مذمت کرتاہوں اورغیرمشروط طورپرایم کیوایم میں ادنیٰ کارکن کی حیثیت سے اپنی خدمات پیش کرتاہوں۔اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈووکیٹ اورمحفوظ یارخان نے حیدرامام رضوی اورکرم چندکی ایم کیوایم میں شمولیت پر قائد تحریک الطا ف حسین کی جانب سے خیرمقدم کیااورانہیں ایم کیوایم میں خوش آمدکہتے ہوئے تمام کارکنان اوررابطہ کمیٹی کی جانب سے انہیں ویلکم اورشکریہ کیا۔موجودہ حالات میں جب ایم کیوایم پر طرح طرح الزامات لگائے جارہے ہیں ایسے حالات میں کرم چنداورحیدرامام رضوی کی ایم کیوایم میں شمولیت پراٹھائے گئے سوال کے جواب میں حیدرامام رضوی نے کہاکہ وہ چالیس سال سے الطاف حسین کے چاہنے والوں میں شامل تھے لیکن سرکاری نوکری اورکام کی پابندیوں کے باعث ان سے دوررہنے پرمجبورتھے۔انہوں نے کہاکہ آدمی وہ ہوتاہے جوبرے وقت میں ساتھ دے۔ایم کیوایم پرالزامات آج سے نہیں بلکہ اس وقت سے لگتے آرہے ہیں جب ایم کیوایم بنی تھی لیکن جناح پورکاالزام ہویاحکیم سعید، را کاالزام آج تک کوئی بھی ثابت نہیں پایا۔انہوں نے کہاکہ الزامات لگائے ان ہی لوگوں پرجاتے ہیں جوسچے اورمخلص ہوتے ہیں اورانہیں فخرہے کہ انہوں نے ایک سچی اور مخلص جماعت کاساتھ دیا۔ایم کیوایم سے علیحدہ ہونے والے افرادکے بارے میں اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چندلوگ ڈیکٹیشن لیکرآئے ہیں اورجو دوسروں کے کندوں پر سوار ہوکر آئے ہیں وہ موسمی بخارکی ہوتے ہیں جوکبھی لیڈربن ہی نہیں سکتے ۔
دو اہم شخصیات کاایم کیوایم میں شمولیت کااعلان
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا ، کیش 5000 روپے کیسے حاصل کیے جائیں؟
-
پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت مسلم لیگ ن میں پھوٹ پڑ گئی
-
ٹرمپ سے کشیدگی کے بعد یوکرئنی صدرکا امریکا کیلئے ویڈیو پیغام جاری کردیاگیا
-
پیپلزپارٹی،ن لیگ کے درمیان پھڈا، بلاول کا شہبازشریف سے ملنے سے انکار
-
پاکستان میں دراندازی: ہلاک دہشتگرد افغانستان ملٹری اکیڈمی کا کمانڈر نکلا
-
متحدہ عرب امارات سے10 ہزار سے زائد پاکستانی ملک بدر۔50 ہزار ویزا درخواستیں ...
-
رمضان المبارک کا چاند 2 تاریخ کا ہے، شہری کو تنقید مہنگی پڑگئی
-
عیدالفطرکب منائی جائیگی؟رویت ہلال ریسرچ کونسل کا اہم بیان
-
یورپی یونین نے یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی
-
مصر میں 3000 برس سے گمشدہ سونے کا شہر دریافت
-
سعودی بینکوں پر بڑی پابندی عائد
-
روزہ خطرناک مرض الزائمر ختم کرنیکا عمدہ علاج، تحقیق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا ، کیش 5000 روپے کیسے حاصل کیے جائیں؟
-
پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت مسلم لیگ ن میں پھوٹ پڑ گئی
-
ٹرمپ سے کشیدگی کے بعد یوکرئنی صدرکا امریکا کیلئے ویڈیو پیغام جاری کردیاگیا
-
پیپلزپارٹی،ن لیگ کے درمیان پھڈا، بلاول کا شہبازشریف سے ملنے سے انکار
-
پاکستان میں دراندازی: ہلاک دہشتگرد افغانستان ملٹری اکیڈمی کا کمانڈر نکلا
-
متحدہ عرب امارات سے10 ہزار سے زائد پاکستانی ملک بدر۔50 ہزار ویزا درخواستیں مسترد
-
رمضان المبارک کا چاند 2 تاریخ کا ہے، شہری کو تنقید مہنگی پڑگئی
-
عیدالفطرکب منائی جائیگی؟رویت ہلال ریسرچ کونسل کا اہم بیان
-
یورپی یونین نے یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی
-
مصر میں 3000 برس سے گمشدہ سونے کا شہر دریافت
-
سعودی بینکوں پر بڑی پابندی عائد
-
روزہ خطرناک مرض الزائمر ختم کرنیکا عمدہ علاج، تحقیق
-
ایلین کے حملے سے امریکا کی بربادی تک، ٹائم ٹریولر کی 2025 کی اہم پیشگوئیاں
-
ٹرمپ کا بڑا فیصلہ: امریکا کی کرپٹو ریزرو لسٹ جاری، ڈیجیٹل کرنسیز کی قیمتیں بڑھ گئیں