لاہور(نیوزڈیسک) پولیس نے گھریلو ملازماؤں کے روپ میں وارداتیں کرنے والی خواتین چوروں کے گروہ کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق سندر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازماؤں کے طور پر کام کرنے والے خواتین چوروں پر مشتمل تین رکنی گروہ کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے قبضے سے ہزاروں مالیت کی نقدی اور دیگر مال مسروقہ برآمد کرلیا ۔پکڑی جانے والی خواتین کی شناخت خورشید بی بی ، روبینہ اور رانی بی بی کے نام سے ہوئی ہے ۔سندر پولیس کے مطابق انہیں کافی عرصے سے خواتین کے گروہ کی وارداتوں کے بارے میں اطلاعات موصول ہو رہی تھیں جو کہ علاقہ میں گھریلو ملازمین کا روپ دھارے ہوئے اپنے مذموم مقاصد پر عمل پیرا تھیں۔پولیس کے مطابق خواتین کا یہ گروہ متمول گھرانے میں خود کو ملازمہ کے طور پر پیش کرتا اور بعد ازاں گھر میں نقدی اور قیمتی سامان کے بارے تمام تر معلومات حا صل کرنے کے بعد وارداتیں کرتیں تھیں ۔