جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

پاناما لیکس ،کوئی اعتراض نہیں ٗ سعد رفیق

datetime 15  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت کو پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ یا حاضر سروس چیف جسٹس کی نگرانی میں کمیشن تشکیل دینے پر کوئی اعتراض نہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی ریاستی ادارے سے پاناما رپورٹس پر شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ ممتاز جج پہلے ہی کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر چکے ہیں کیونکہ اپوزیشن نے پوائنٹ سکورنگ کے چکر میں اس معاملہ کو سیاسی رنگ دے دیا ہے۔ وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا کہ آزاد تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کی خاطر تحریک انصاف سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے رابطوں کے لئے مسلم لیگ (ن) کے قائدین کی ذمہ داریاں لگا دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کیلئے ٹرم آف ریفرنسز تیار کر لئے گئے ہیں جو اس کمیشن کی اعلی کریڈیبلٹی کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ پاناما لیکس پر کمیشن تشکیل دینے میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی اآئی کو احتجاج کی سیاست کی بجائے حکومت کے ساتھ متفقہ کمیشن پر بات کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں بھی جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا تھا لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس نے اس کمیشن کے فیصلہ کو تسلیم نہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…