مظفرآباد (نیوز ڈیسک)آزادکشمیر،قبرستان لینڈ سلائڈنگ کی نذر،14سال پرانی قبرکھل گئی،دیکھنے والے ششدر،آزاد کشمیر بھر سمیت مظفرآبا د حلقہ چار کھاوڑہ، ڈنہ سہوتر ، وادی نیلم اور شارہ میں لینڈ سلائیڈنگ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث450مکانات تباہ350مکانات کو مزید خطرہ۔ قبرستان بھی لینڈ سلائیڈنگ کی نذر۔14سالہ پرانی میاں بیوی کی میت ایک قبر سے برآمد ، دونوں کی لاشیںعرصہ دراز گزنے کے باجود صحیح سلامت۔حکومت آزاد کشمیر کی بے بسی چارماہ بعد بھی موثر اقدام نہ کر سکے انتظامیہ نے بھی چپ سادھ لی۔ زمینوں میں 2,2فٹ چوڑے شگاف پڑ گئے عوام میں خوف وہراس سینکڑوں خاندان نقل مکانی کرنے پر مجبور۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چارماہ قبل آزاد کشمیر بھر سمیت مظفرآباد ڈویژن کے مختلف علاقوں کھاوڑہ جو وزیرخزانہ چوہدری لطیف اکبر کا آبائی حلقہ ہے جس میں گزشتہ 25سالوں سے جیتے آرہے ہیں وہاں190مکانات مکمل تباہ ہوگئے 350مکانات کو مزید خطرہ پڑگیا۔ حکومتی بے بسی اورضلعی انتظامیہ کی غفلت سے متاثرین کو متبادل جگہ مہیا نہ کی جاسکی جبکہ شاردہ نیلم میں120سے زاید مکانات تباہ ہوگئے۔ وزیرتعلیم میاں عبدالوحید کا آبائی حلقہ ہے 150مکانات کو مزید نقصان کا خدشہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں ہیں۔ کوئی پراسان حال نہیںمتاثرین علاقہ 5روز سے کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور متاثرین امداد کے منتظر شدیداحتجاج متاثرہ علاقوں میں زمینوں میں بڑے بڑے شگاف پڑ سے فصلیں اور پھل فروٹ دینے والے درخت بھی تباہ۔