پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

چھوٹوگینگ کے سرپرست ن لیگ والے ہیں ،حلیم عادل شیخ

datetime 15  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بڑی بڑی بڑھکیں مارنے والے تیس مار خان وزیراعلیٰ پنجاب سے چھوٹو گینگ تو سنبھالا نہیں گیا وہ پنجاب کو کس طرح سنبھال رہے ہیں اس کا اندازہ تو قوم کو ہوچکا ہوگا ،اربوں روپے میٹروبس اور اورنج لائن منصوبوں پر خرچ کرنے کی بجائے کچھ پیسہ پنجاب پولیس کے لیے جدید اسلحہ اور ان کے کھانے پینے کے لیے رکھا ہوتا تو 9 پولیس اہلکار شہید ہونے سے بچ سکتے تھے،مینار پاکستان کے نیچے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے دستی پنکھے پکڑ کر بیٹھنے والے وزیر اعلیٰ پنجاب کے تمام دعوے جھوٹ ثابت ہوئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عادل ہاؤس میں پی ٹی آئی کے ملیر قائدآباد سے آئے ہوئے کارکنوں سے ملاقات میں کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تیس مار خان وزیراعلیٰ پنجاب کی نام نہاد گڈ گورننس کے بعد یہ بھی ثابت ہوگیا ہے کہ پنجاب پولیس والے صرف جعلی پولیس مقابلوں میں ہی اپنی بہادری کے جوہر دکھا سکتے ہیں۔ وزیراعلی ٰ پنجاب کی خالی کی ہوئی نشست راجن پور میں خالی بندوقوں سے مامور سات سے زائد پولیس اہلکاروں کی شہادت اورچھوٹو گینگ کے راج پاٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ اس گینگ کے تانے بانے کس طرح سے ن لیگ والوں سے جاکر مل جاتے ہیں جس سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ چھوٹو گینگ کے سرپرست ن لیگ والے ہیں ،پنجاب حکومت جانتی ہے کہ چھوٹوگینگ کن کمین گاہوں میں چھپا بیٹھا رہا اس کے باجوود اس قدر ہنگامے کھڑے کیئے گئے۔میڑو ٹرین اور اورنج ٹرین کے لیے ان کے پاس پیسے ہیں مگر پولیس اہلکاروں کے لیے ان کے پاس اسلحہ خرید کر دینے کے پیسے نہیں ہیں ۔ ویسے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کو لاہور کے نجی ہسپتال میں مریضہ کے ساتھ زیادتی کے بعد اخلاقی طور پر اپنے عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔انہوں نے کہا پنجاب حکومت نے اپنی من مانیوں کے عوض ہزاروں لوگوں کو بے گھر کردیا اور اربوں کے ناقص منصوبوں سے من پسند ٹھیکیداروں اور اپنے منتخب امیدواروں کو خوش کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین عمران خان ڈاکوؤں اور گلو بٹو کے تمام گینگ ختم کرکے عوام کی حکمرانی قائم کرینگے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…