میرپورخاص (نیوز ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ لوگوں کو ’’را‘‘ کا ایجنٹ بنانے سے روکنے کے لیے نکلے ہیں ۔ریاست اگر الطاف حسین کو نہیں پکڑتی ہے تو کارکنوں کو پکڑنے کا بھی کوئی حق نہیں ہے ۔جمعہ کو میرپور خاص میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ ’’را‘‘ سے متعلق الزامات مین صداقت ہے تو ایسی پارٹی پر پابندی لگنی چاہیے ۔لوگوں کو ’’را‘‘ کا ایجنٹ بنانے سے روکنے کے لیے نکلے ہیں ۔ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے بیرون ملک ’’را‘‘ حکام سے ملاقاتیں کیں ۔’’را‘‘ حکام سے ملاقاتوں کے مقامات بھی سامنے آگئے ہیں ۔مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے را سے پیسے لینے کے شواہد سامنے آگئے ہیں ۔ریاست اگر قائد ایم کیو ایم کو نہیں پکڑتی ہے تو کارکنوں کو پکڑنے کا بھی حق نہیں ہے ۔مصطفی کمال نے کہا کہ ہم بھائی کو بھائی سے ملانے کی بات کررہے ہیں ۔مرنے سے ڈر نہیں لگتا ہمارا سفر نہ رکنے والاسفر ہے ۔انہوں نے کہا کہ خاموشی اور مصلحت پسندی کا وقت گذر چکا ہے اب فیصلوں کا وقت ہے ۔را سے تعلق رکھنے والے افراد ہمارے فلسفے کی راہ میں رکاوٹ ہیں ۔