کراچی(نیوزڈیسک) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ پر بنائی جانے والی جے آئی ٹی نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے اورعزیر بلوچ کے بیانات کی روشنی میں رپورٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے جے آئی ٹی کا خط محکمہ داخلہ کو موصول ہوگیا ہے۔ تفتیشی حکام ذرائع کے مطابقعزیر بلوچ کا ابتدائی طور پر 13اے کلاس مقدمات میں ٹرائل کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ اور پییپلز پارٹی کے دیگر سرگرم رہنماؤں کے خلاف نئے مقدمات کے اندراج کی تیاری بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایاکہ عزیر جان بلوچ کے خلاف درج نئے مقدمات میں پیپلز پارٹی کے ایم این اے شاہ جہاں بلوچ ، عبدالقادر پٹیل اور دیگر کو نامزد کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق نئے درج ہونے والے مقدمات میں سابق ایس ایچ او کلاکوٹ چاند خان نیازی اور دیگر پولیس افسران کو نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔تفتیشی ذرائع عزیر جان بلوچ نے لیاری سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں ہونے والی قتل و غارت سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں ۔