اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انکے والد آصف علی زرداری وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات نہیں کرینگے۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ایک ٹوئٹ میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کے لیے رحمان ملک کو طلب کر لیا ہے۔ سابق وزیرداخلہ جلد لندن روانہ ہو جائیں گے۔دوسری جانب پاناما لیکس کے معاملے پر خورشید شاہ اور اعتزاز احسن پیر سے سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کریں گے۔
اپوزیشن لیڈر نے واضح کردیا ہے کہ پیپلزپارٹی چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن کا مطالبہ نہیں کرےگی۔ پاناما لیکس کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔
خورشید شاہ نے کہا ہے کہ رائیونڈ میں دھرنا دے کر چار دیواری کے تقدس کو پامال نہیں کریں گے۔ اے این پی، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی، ایم کیوایم اوردیگرجماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔ آفتاب شیر پاو سے بھی مشاورت کی ہے۔واضح رہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر اس وقت وزیراعظم نواز شریف، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری لندن پہنچ چکے ہیں، جب کہ سابق صدر آصف علی زرداری پہلے سے ہی لندن میں موجود ہیں۔
نواز شریف ، زارداری ملا قا ت بارے بڑی خبر آگئی
15
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں