اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) مفاہمت کے جادوگر آصف زرداری پیپلز پارٹی کے اہم رہنما رحمان کو فوری طور پر لندن طلب کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے رحمان ملک کو فوری لندن بلایا ہے جہاں وہ آصف زرداری کو کورکمیٹی میٹنگ میں کیے گئے فیصلوں اور اسحاق ڈارسے اپنی خفیہ ملاقات پر بریف کریں گے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے رحمان ملک کی ملاقات وزیراعظم نوازشریف کی لندن روانگی سے پہلے ہوئی تھی۔
وزیراعظم نواز شریف نے قریبی رفقاء سے لندن میں آصف زرداری سے ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا جس پر آصف زرداری نے ان سے ملاقات سے انکار کر دیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ وزیراعظم نواز شریف، عمران خان اور آصف زرداری تینوں لندن میں موجود ہیں، رحمان ملک کی لندن طلبی نہایت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس کا مقصد درپردہ ن لیگ سے رابطے ہو سکتا ہے۔
رحمان ملک، آصف زرداری کو پاناما لیکس سے متعلق معاملات پر بھی اعتماد میں لیں گے۔ واضح رہے کہ پاناما لیکس میں سابق وزیراعظم اورآصف زرداری کی اہلیہ بینظیر بھٹو اور خود رحمان ملک کا نام بھی شامل ہے۔
آصف زرداری نےاہم رہنماکو فوری لندن طلب کرلیا
15
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں