منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان میں ایسی سر وس کا آغاز کہ ہر کو ئی سفر کی خواہش کرے

datetime 15  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) والوو نے پاکستان میں لاہور اور اسلام آباد کیلئے جدید ترین بس سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلی مرتبہ ڈائیو وکے مدمقابل ایک ایسی جدید ترین بس سروس کا آغاز ہوا ہے جواب تک کی جدید ترین سروس ہے اور جہاز کی سہولیات مسافربس میں فراہم کردی گئیں۔
والوو کی جانب سے ابتدائی طورپر صرف لاہور سے اسلام آباد کیلئے نان سٹاپ بس سروس کا آغاز کردیاگیا جسے بعدازاں موٹروے کی تکمیل کے بعد کراچی تک پھیلائے جانے کا منصوبہ ہے۔ یہ بس تمام تر سہولیات سے آراستہ ہے جس کے باعث آپ کا سفر انتہائی آرام دہ گزر سکتا ہے۔ اس بس میں کل 21 سیٹیں ہیں اور اس کا اندرونی منظر بالکل ہوائی جہاز کے اندرونی منظر سا معلوم ہوتا ہے۔ اس بس میں کچن ، ڈش ٹی وی، مووی بینک، میوزک بینک، لیپ ٹاپ چارٹر، ٹوائلٹ اور دیگر کئی سہولیات موجو د ہیں۔ کمپنی کی طرف سے اپنا بس ٹرمینل لاہور کے مشہور فورٹ ریس سٹیڈیم کے قریب قائم کیا گیا جبکہ اسلام آباد میں کشمیرہائی وے پر قائم کیاگیا۔سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ عملہ نہایت خوش مزاج ہے۔
اس بس میں سفر کرنیوالے ایک مسافر اسدشیخ نے سوشل میڈیا پر لکھاکہ ’اندرون ملک جانیوالی پروازوں سے زیادہ خصوصیات اور کھانے کا انتظام اس بس میں ہے ‘۔

news-1460607989-5196

news-1460607989-7647

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…