اسلام آباد (نیوزڈیسک)عمران خان کے خطاب سے قبل بنی گالا میں حیرت انگیز صورتحال،تحریک انصاف کو لینے کے دینے پڑ گئے، ڈی چوک پر دھرنے کے دوران ٹینٹ سروس دینے والوں نے واجبات کی عدم ادائیگی پر بنی گالا پر دھر نا دیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ڈی چوک میں تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران ٹینٹ سروس دینے والوں نے واجبات کی عدم ادائیگی پر بنی گالا کے داخلی اور خارجی راستے پر دھرنا دیا ،اس موقع پر مسلم لیگ (ن )کے کارکنوں نے بھی بنی گالا کے باہر احتجاج کیا ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ واجبات کی ادائیگی تک کسی کو اندر نہیں جانے دیا جائے گا ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماءمظاہرین کو راضی کرنے کی کوششوں میں لگے رہے۔