اسلام آباد(نیوزڈیسک) عمران خان اورریحام خان کی پہلے شادی اورپھرطلاق کی خبرسب سے پہلے معروف صحافی عارف نظامی نے دی ،عمران اورریحام کی طلاق کی خبریں سامنے آنے کے بعد سے ہی اس بارے میں کافی تجسس پایا جاتا تھا کہ عارف نظامی کے وہ کون سے ذرائع ہیں جو انہیں میاں بیوی میں پیدا ہونے والی تلخیوں کے حوالے سے اس قدرمستند خبریں پہنچا رہے ہیں،،پاکستان ٹی وی ڈاٹ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صحافی اسد مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے گھرکی خبریں عارف نظامی کو پہنچانے والے کوئی اورنہیں عمران خان کے بہنوئی سہیل خان اورپی ٹی آئی کے چیئرمین جہانگیرترین ہیں،،ان دونوں شخصیات کی عارف نظامی کے ساتھ گہری دوستی ہے،،کپتان کی بہنیں اپنے بھائی کی ریحام خان کے ساتھ شادی سے خوش نہیں تھیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل خان ہی وہ گھرکے بھید ی ہیں جو تمام معلومات اپنے دوست عارف نظامی تک پہنچاتے رہے،،دوسری طرف جہانگیرترین بھی عمران خان کے بااعتماد اورقریبی ساتھیوں میں شامل ہے،،ان کی عارف نظامی سے دوستی بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،جہانگیرترین جب بھی لاہورآتے ہیں تو عام طورپرعارف نظامی سے ملاقات ضرورکرتے ہیں ۔
مزیدپڑھیئے:عارف نظامی کے ریحام خان کے بارے میں ایسے انکشافات کہ پوری قوم شتدررہ گئی