منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن کے ہر ممبر کی ماہانہ تنخواہ ساڑھے 9 لاکھ

datetime 29  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن کے ممبران میں سے ہر ایک ممبرکو ہر ماہ ساڑھے9ل اکھ روپے تنخواہ، 50 ہزار روپے پٹرول، 60 ہزارروپے گھر کا کرایہ اور1600 سی سی گاڑیاں، مفت میڈیکل کے علاوہ بے شمار مراعات سے فیض یاب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔الیکشن کمیشن کے چار ممبران کا13 جون 2011ءکو تقرر ہوا تھا جن کی مدت 12 جون 2016ءکو مکمل ہو جائیگی۔ ان ممبران کو9 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے اس کے علاوہ 50 ہزار روپے پٹرول الاو¿نس، 6 ہزار روپے موبائل چارجز،60 ہزار روپے ماہانہ ہاو¿س رینٹ، گھر اور دفتر میں انٹرنیشنل کال کی سہولت کے ساتھ پی ٹی سی ایل فون کی مفت سہولت، مفت میڈیکل کی مکمل سہولت، گریڈ 18 سے 19 کا ایک پرائیویٹ سیکریٹری، اسٹینو ٹائپسٹ، ایک کلرک، 2 چپڑاسی، گھر میں ایک باورچی اور ڈرائیور کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 1600 سی سی گاڑی بھی دی گئی ہے۔ چیف الیکشن کمیشن کو گریڈ 19کا ایک پروٹوکول آفیسر بھی دیا جاتاہے۔ذرائع کے مطابق چاروں ممبران نے بھی پروٹوکول ا?فیسر دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ جس پر ابتدائی مرحلے میں2 پروٹوکول آفیسر بھرتی کرنے پر غور کیا جا رہاہے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ چیف الیکشن کمیشنر کے آنے سے پہلے جب یہ ممبران اپنے صوبوں میں جاتے تھے تو ہر ماہ 7 دن کے ٹی اے ڈی اے بھی لیتے تھے تاہم موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے آنے کے بعد انھوں نے یہ ٹی اے ڈی اے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق ممبران کواپنے پسند کے رنگ کی گاڑیاں خرید کر دی گئیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کی خریداری میں تاخیر بھی ہوئی تھی۔ اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کال موصول نہیں کی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…