کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سابق فوجی صدر جنرل (ر) پرویز مشرف اعتراف کیا ہے کہ میڈیا کو آزادی دے کر انہیں بہت زیادہ نقصان اٹھا نا پڑا ہے اپنے ایک انٹرویو کے دوران پرویز مشرف نے انکشاف کیا کہ جنرل مظفر عثمانی اور جنرل محمود وائس چیف آف اسٹاف بننے کے خواہشمند تھے ۔ سابق فوجی صدر نے کہا کہ انہوں نے ناراض دوستوں کو پرکشش عہدوں کی پیشکش کی ، پاکستان میں کرپشن کی تاریخ کافی پرانی ہے تاہم میں نے ہمیشہ ملک کو ترجیح دی ۔ فوج پر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کی جانب سے کڑی تنقید سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ غیر موزوں رویہ ہے جو جھول رکھنے والا شخص ہی ظاہر کرسکتاہے ۔ کالاباغ کی اہمیت اور تعمیر سے متعلق ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ آج میں بھی بغیر کسی وجہ کے اس کیخلاف بیان بازی کی جارہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف ، بےنظیر بھٹو اور آصف زرداری بھی کالا باغ ڈیم بارے لوگوں کے خدشات دور کرنے میں ناکام رہے ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں