اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کی زیر صدارت افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالہ سے اہم اجلاس آج وزارت سیفران میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں افغانستان کی حکومت اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین(یواین ایچ سی آر) کی طرف سے افغان مہاجرین کے قیام کی مدت بڑھانے کی درخواست پرغورکیا جائے گا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹری، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے سیکرٹری شرکت کریں گے