جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان اس وزیر کا نام بھی بتا دیںجو بیلٹ بکس گھر لے گیا،ن لیگ کا چیلنج

datetime 21  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب انتظامیہ کو الزام دینے والے چیئرمین پی ٹی آئی اپنے اس وزیر کا نام بھی بتا دیتے جو بیلٹ بکس لیکر گھر لے گئے تھے۔ نندی پور پراجیکٹ کے بارے میں حکومت نے اپنا موقف پیش کر دیا ہے، عمران ہائیڈل پاور سکینڈل پر قوم کو وضاحت کریں، انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے دھاندلی کا شور مچا کر عمران خان نے اپنی ناکامی کا اعلان کردیا ہے، دانیال عزیز نے کہا کہ کسان پیکیج ، دانش سکول اور میٹرو بس منصوبوں پر تنقید کرکے چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام کےساتھ دشمنی کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ نندی پور پراجیکٹ 2007ءمیں شروع ہوا تھا اس حوالے سے قوم کو گمراہ نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک تمام ضمنی انتخابات میں بھرپور کمپین کے باوجود پی ٹی آئی کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حسن نواز شریف نے بیرون ملک کاروبار جلاوطنی میں شروع کیا پاکستان کا آئین کسی کو بیرون ملک کاروبار سے نہیں روکتاہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…