جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

شہیدکیپٹن اسفندیار کیلئے قابل تحسین اقدام

datetime 21  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کورنگی کی ایک بڑی شاہراہ کو بڈھ بیر ایئر بیس میں شہید ہونے والے کیپٹن اسفندیار کے نام سے منسوب کردیا،انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاکستان کے دفاع کے معاملے پر متحد اور ایک جان ہے، پاکستان کے دشمنوں کی یہ کارروائی بزدلانہ ہے، سانحے میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ پر یوم دفاع انٹر ڈسٹرکٹ باکسنگ چیمپئن شپ اور جشن آزادی تقریبات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکریٹری بلدیات عمران عطا سومرو، ایڈمنسٹریٹر کراچی سجاد حسین عباسی، میٹروپولیٹن کمشنر سمیع الدین صدیقی، سینئر ڈائریکٹر کلچر اسپورٹس اینڈ ریکری ایشن رضا عباس رضوی اور دیگر افسران بھی موجود تھے، تقریب کا انعقاد جشن آزادی اور یوم دفاع کے حوالے سے مختلف تقریبات کو کامیابی سے منعقد کرنے پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران اور عملے کی کاوشوں کو سراہنے اور انہیں اسناد اور شیلڈ پیش کرنے کے لئے کیا گیا تھا اس موقع پر انٹر ڈسٹرکٹ باکسنگ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن ، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی کراچی ساﺅتھ باکسنگ ایسوسی ایشن اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ملیر کی ٹیم کو ٹرافیاں جبکہ باکسنگ کے لئے نمایاں خدمات انجام دینے پر دودا خان، عابد بروہی، اصغر بلوچ، عبدالرزاق، رحیم جان، ایم آصف، فدا حسین، احمد عبدالعزیز اور ولی خان کو بھی اسناد پیش کی گئیں، اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ 6 ستمبر 1965ءکی جنگ کے موقع پر عوام اور فوج میں جو جذبہ موجود تھا ہم اس جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جب بات ملک کی ہو تو ہم سب ایک ہیں انہوں نے کہا کہ یوم دفاع کے حوالے سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ کلچر اسپورٹس اینڈ ریکری ایشن نے کراچی زو ، سفاری پارک ،فریئر ہال اور اسپورٹس کمپلیکس میں مختلف تقاریب کا انعقاد کرکے اچھی روایت قائم کی ہے اسے جاری رہنا چاہئے ، جشن آزادی اور یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے مختلف پروگراموں کے انعقاد سے بالخصوص نوجوان نسل کو اپنی تاریخ سے آگاہی حاصل ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ اچھے اور بامقصد پروگراموں کے انعقاد سے معاشرے میں امن و امان کی راہ بھی ہموار ہوتی ہے انہوں نے باکسنگ مقابلے میں جیتنے والے کھلاڑیوں اور یوم دفاع کی مختلف تقریبات کے انعقاد پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران و عملے کو مبارکباد پیش کی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کےلئے کام جاری ہے کراچی میں امن کپ کے حوالے سے پروگرام زیر غور ہے جلد ہی اس پر عملدرآمد شروع کردیا جائے گا جبکہ سکھر میں گورنر گولڈ کپ شروع کرایا جارہا ہے ، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ہماری خواہش یہی ہے کہ الیکشن اپنے مقرر کردہ شیڈول کے مطابق ہوں اگر بعض حلقوں میں کسی وجہ سے کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہاں بعد میں بھی الیکشن کروائے جاسکتے ہیں مگر جہاں کوئی رکاوٹ نہیں وہاں بلدیاتی الیکشن اپنے دی گئی تاریخوں پر ہوجانے چاہئیں۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…