کو ئٹہ(نیوزڈیسک)بلوچستان حکومت نے ہتھیار ڈالنے والے لکھے پڑھے نوجوانوں کو مالی معاونت کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمتیں دینے کا فیصلہ کرلیا ، ایسے نوجوانوں کومحکمہ صحت ،سماجی بہبود،لبیر ،صنعت،بہبود آبادی میں ملازمتیں دی جائیں گی ،اس بات کا فیصلہ سیکرٹری داخلہ بلوچستان کیپٹن (ر) اکبر حسین درانی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ،جس پر امن بلوچستان منصوبے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا اجلاس کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو میں سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے بتایا کہ پر امن بلوچستان منصوبے پر عمل درآمد کیلئے چار کمیٹیاں بنائی جارہی ہیں جن میں اسٹرنگ کمیٹی ،،کوارڈینشن کمیٹی ،،مانیٹرنگ کمیٹی ،،اور عملدرآمد کمیٹی شامل ہیں ،،سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے بتایا کہ پرامن بلوچستان منصوبے کے تحت پہاڑوں سے اترکر ہتھیار ڈالنے والوں کی جہاں مالی معاونت کی جا رہی ہے وہاں ہتھیار ڈالنے والے پڑھے لکھے نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں بھی دی جائیں گی ایسے نوجوانوں کیلئے محکمہ صحت ،سماجی بہبود،لبیر ،صنعت،بہبود آبادی میں ملازمتیں پیدا کی جارہی ہیں اکبردرانی نے بتایا کہ متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کو اس حوالے سے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں