اسلام آباد (آن لائن) خوبرو ماڈل ایان علی کو کراچی یونیورسٹی کے بعد اسلام آباد کی ٹاپ نجی یونیورسٹیوں نے بھی لیکچر کی دعوت دے دی ۔ ماڈل نے عیدالاضحیٰ کے بعد وقت نکالنے کی حامی بھر لی ہے ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ خوبرو ماڈل ایان علی کے کراچی لیکچر کی دھوم ابھی تھمی نہیں تھی کہ اب مزید یونیورسٹیوں کے طالب علموں نے بھی دعوت نامے دینا شروع کر دیئے ہیں ۔ سوشل میڈیا کے ذریعے ایان علی کو مدعو کرنے والے طالب علموں کا کہنا ہے کہ ماڈل ایان علی ایک پروفیشنل ماڈل ہیں ان سے ماڈلنگ سمیت کئی شعبوں میں سیر حاصل معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 7 یونیورسٹیوں کے طالب علموں نے ایان علی کو لیکچر کی دعوت دی ہے ۔