اسلام آباد(نیوزڈیسک) عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا ٹوئٹر اکاونٹ معطل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا اکاونٹ معطل ہوگیا ہے۔ ریحام خان اپنے خیالات کے اظہار کیلئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ ریحام خان کی جانب سے ان کے ٹوئٹر اکاونٹ کے معطل ہونے کے حوالے سے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے اور نہ ہی اس کی وجہ سامنے آسکی ہے