پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوامیں تحریک انصاف ایک باربازی لے گئی ،محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا اور پشاور کے نجی سکولوں میں فیس تنازعہ پر معاملات طے پاگئے ہیں پشاور کے اکثر بڑے نجی سکولوں نے فیس نہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے ذرائع کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں صوبے کے مختلف بورڈز کے چیئرمین ،محکمہ کے اعلی تعلیمی افسروں اور نجی سکولوں کے مالکان کے مابین ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں نجی سکول مالکان نے 10 فیصدسے زیادہ فیس نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے نجی سکولوں کے لے لیے فیس اسٹر کچربھی جاری کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور نجی سکولوں کو یہ تنبیہ کی ہے کہ اگر کسی بھی نجی سکول نے 10 فیصد سے زیادہ فیس بڑھائی تو انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گئی