لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے پرائیویٹ سکولوں کی فیس بڑھانے کے معاملے پر پر آرڈیننس جاری کرتے ہوئے پیر سے کریک ڈاون کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پنجاب حکومت نے لاہور کے لئے تین اور ہر بڑے ضلع کے لئے دو دو جبکہ دیگر اضلاع کے لئے ایک ایک ٹیم تشکیل دیدی ہیں اور یہ ٹیمیں آرڈیننس پر عملدرامد کو یقینی بنائیں گی ۔ آرڈیننس کے تحت پرائیویٹ سکولوں کی تعلیمی سال 2014/15 کی پرانی فیسوں کو منجمند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پرائیویٹ سکول فیسوں میں اضافہ نہیں کر سکیں گے ۔ مجوزہ آرڈیننس میں پرائیویٹ سکول فیسوں میں اضافہ کر چکے وہ واپس کرنے یا اگلے ماہ میں ایڈجسٹ کرنے کے پابند ہوں گے۔ آرڈیننس کی خلاف ورزی کی صورت میں روزانہ دس سے پچیس ہزار روپے تک جرمانہ ہو گا اور تیس دن تک خلاف ورزی کی صورت میں چالان عدالت میں بھیج دیا جائے گا۔ جبکہ غیر رجسٹر ڈ پرائیویٹ سکولوں کو آرڈیننس کے تحت پنتالیس دن میں رجسٹرڈ کروانا ہو گا۔ ایسا نہ کرنے پر مالک یا انچارج سکول کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
پنجاب میں پرائیویٹ سکولوں کی فیس کے معاملے پر آرڈیننس جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































