پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اسفند یار کوئیک ریسپانس فورس کی فرنٹ لائن میں لڑ رہے تھے،فلائٹ لیفٹیننٹ حسین مصدق

datetime 19  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (نیوز ڈیسک)سانحہ بڈھ بیر، فلائٹ لیفٹیننٹ حسین مصدق کاکہناہے کہ فخر ہے اسفند یار ہم پر بازی لے گیا۔نجی نیوز چینل سے خصوصی گفتگو میں فلائٹ لیفٹیننٹ حسین مصدق نے کہا کہ دہشت گردوں نے مسجد والی طرف سے حملہ کیانمازیوں کو شہید کرنے کے بعد وہ رہائشی کوارٹر زاور ایئرمین میس کی طرف جانا چاہتے تھے۔حسین مصدق نے کہاکہ 9دہشت گرد وں نے ایک طرف سے حملہ کیا جو رہائشی کوارٹرز کی جانب بڑھنا چاہتے تھے جبکہ باقی دہشت گرد ایئرمین میس کی جانب جانا چاہتے تھے تاہم کوئیک ریسپا نس فورس ایک منٹ بعد موقع پر پہنچ چکی تھی، اپنی حکمت عملی بنانے کے بعد ہم نے 25منٹ میں دہشت گردوں کو مار گرایا۔حسین مصدق کاکہناتھا کہ جیسے ہی پہلا دھماکہ ہوا میں ایم ٹی سکیشن کے پا س پہنچا ہماری ٹیم نے دہشت گردوں کو تیس میٹر کے فاصلے سے آگے نہیں بڑھنے دیا،دہشت گرد دھماکے کررہے تھے جس سے آگ لگ رہی تھی۔وہ ایئر مین میس کی طرف جانا چاہتے تھے ہم نے اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ان کا خاتمہ کردیا۔انہوں نے کہاکہ ہم پلاننگ کے تحت چھت پر گئے اور وہاں سے دہشت گردوں کا گھیرا تنگ کردیا کیونکہ وہاں سے ہم دہشت گردوں کو دیکھ سکتے تھے میں اور لانس نائیک سمیع انہیں چن چن کر ٹارگٹ بناتے رہے۔ہیلی کاپٹروں کی مدد سے آنیوالے کمانڈوز نے بھی بہت تیزی کیساتھ کارروائی کی۔شہیداسفند یار کوئیک ریسپانس فورس کی فرنٹ لائن میں لڑ رہے تھے انہیں سینے میں گولی لگی انکی شہادت پر فخر ہے۔حسین مصدق نے مزید کہا کہ اسفند یار نے ایک دہشت گرد کو ماراگرایا۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…