لاہور (نیوز ڈیسک)ن لیگ کے دورہنماوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیاہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے سابق ایم پی اے آجاسم شر یف او ر ان کے والد حاجی شریف نے ن لیگ سے 35سا لہ تعلقات کو خیر آباد کہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیاہے جس کا اعلان آج شام کو 6بجے متوقع ہے۔آجاسم شریف کا کہناہے انہوں نے یہ فیصلہ قیادت کی بے رخی کے باعث کیاہے۔آجاسم شریف 2008سے 2013تک پنجاب اسمبلی کے ممبر رہے۔