لاہور (نیوز ڈیسک)حلقہ این اے 120 میں بلدیاتی انتخابات یوسی 53 میں ن لیگ کا پینل بلا مقابلہ منتخب ہوگیا ہے۔ نومنتخب اراکین میں چیئرمین جاوید احمد، وائس چیئرمین حافظ عادل عباسی، کونسلرز رانا عامر رشید، طالب حسین، عدنان بٹ، عباس، عمران پیا اور قیصر گجر شامل ہیں۔ نومنتخب اراکین کے اعزاز میں آج صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کی زیر صدارت عوامی استقبالیہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں ن لیگ سے تعلق رکھنے و الے سیاسی کارکنوں اور عوامی نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ مسلم لیگی نمائندوں کا بلا مقابلہ انتخاب پاکستان کی خالق جماعت پر عوام کے گہرے اعتماد اور محبت کا بین ثبوت ہے۔ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں یہ جماعت پاکستان کو عظیم تر و مضبوط اور مستحکم بنائے گی۔ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو اولین مسلم ایٹمی قوت بنالیا اور اب ان کی قیادت میں پاکستان کو دہشت گردی کی لعنت سے ہمیشہ کے لئے پاک کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور مسلم لیگ کی حکومت ملک کو امن، خوشحالیا ور ترقی کا گہوارہ بنائے گی۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پنجاب کی عوام سانحہ پشاور کے شہدائ کے ورثائ کے غم میں برابر کی شریک ہے، لیکن حکومت ان شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ ہم آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اس موقع پر شہداءپشاور کے لئے خصوصا دعا کی گئی اور آخر میں حاضرین میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی
بلدیاتی انتخابات یوسی 53 میں ن لیگ کا پینل بلا مقابلہ منتخب
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































