کراچی (نیوزڈیسک) عالمی سطح پر جامعات کی درجہ بندی کرنے والے برطانوی ادارے کیو ایس نے 2015ء کی جامعات کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق امریکی یونیورسٹی ماساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کو پہلا نمبر دیا گیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر امریکا کی ہارورڈ، تیسرے پر برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی، تیسرے نمبر پر ہی امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی رہی۔ چوتھا نمبر کسی یونیورسٹی کو نہیں دیا، پانچواں نمبر امریکی یونیورسٹی کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کو دیا گیا ہے۔روزنامہ جنگ کے صحافی محمدعسکری کی رپورٹ کے مطابق حیران کن بات یہ ہے کہ پاکستان میں جامعات پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود افسوس ناک انداز سے ایک بھی یونیورسٹی ابتدائی 100 عالمی جامعات کی فہرست میں جگہ حاصل نہیں کر پائی اور ساتھ ہی ایشیا کی 100 جامعات میں بھی پاکستان کا نام نہیں۔ درجہ بندی میں تعلیمی ساکھ کے 40 فیصد نمبر رکھے گئے تھے طلبہ اساتذہ تنب کے 20، Litation پر فیکلٹی کے 20، ایمپلائر کی ساکھ کے 10 اور بین الاقوامی اساتذہ اور طلبہ کے 10 فیصد نمبر رکھے گئے تھے۔