اوکاڑہ (نیوز ڈیسک)ڈی پی او اوکاڑہ کے مطابق اسٹیڈیم روڈ پر پولیس اہلکاروں اور ڈاکوو ں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ڈاکوؤ ں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جن میں ایک اے ایس آئی اورایک کانسٹیبل شامل ہے، ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، دوسری جانب قصور میں بھی مبینہ پولیس مقابلے کے دوران بدنام زمانہ زیر حراست ڈاکو جاوید عرف جیدی ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق ہلاک ملزم ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم کی 60 وارداتوں میں ملوث تھا۔