اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف خرابی موسم کے باعث اہلخانہ کے ہمراہ سیاحتی مقام ناران نہ جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اتوار کے روز خرابی موسم کے باعث ناران نہ جا سکے۔ شدید دھند اور موسم کی خرابی کے باعث وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر نے مانسہرہ اسٹیڈیم میں ہنگامی لینڈنگ کی جس کے بعد وزیر اعظم وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی رہائش گاہ پر گئے۔ اس دوران انہوں نے مختصر قیام کیا۔ وزیر اعظم نے مانسہرہ میں ن لیگ کی ضلعی حکومت کے قیام پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کو مبارک باد پیش کی۔ اس دوران وزیر اعظم نے مانسہرہ و گردونواح کے لیے سوئی گیس کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی فنڈز کا بھی اعلان کیا۔