اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب ریونیواتھارٹی کی جانب سے ڈی جے بٹ کو اگست 2014سے دسمبر 2014تک کمائی گئی رقم پر 1کروڑ 72لاکھ 60ہزار روپے کا نوٹس بھیجا گیاہے۔ تحریک انصاف کو جلسوںمیںڈی جے بٹ کے ساﺅنڈسسٹم کی خدمات حاصل تھیں۔
واضح رہے کہ ڈی جے بٹ نے تحریک انصاف پر8کروڑ روپے نہ دیے جانے کا دعویٰ کیا تھا اور انہوں نے کہا کہ وہ اس کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے پر غور کر ہے ہیں تاہم پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے نوٹس لے لیا گیا اور معلوم ہوا کہ انہوں نے ٹیکس ادا نہیں کیا جس پر انہیں نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ڈی جے بٹ نے کہاکہ انہیںابھی تک تحریک انصاف کی جانب سے پیسے موصول نہیںہوئے توٹیکس کہاںسے اداکروں۔
ڈی جے بٹ کو 1کروڑ 72لاکھ 60ہزار کا نوٹس موصول
11
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں