پشاور(نیوزڈیسک) پشاورہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں اور دوبارہ انتخابات سے متعلق دائر درخواستوں کو ناقابل سماعت قراد دیتے کرخارج کر دیا،، عدالت نے الیکشن کمیشن سے 256 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کے لئے نئی شیڈول جاری کرنے کا بھی حکم دے دیا،پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس قیصر رشید پر مشتمل دو رکنی بینچ نے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں اور دوبارہ الیکشن سے متعلق 25 درخواستوںپر فیصلہ دے دیا۔عدالت عالیہ نے قراردیدیا کہ دوبارہ انتخابات یا نئی تاریخ کا اعلان پشاور ہائی کے دائرہ اختیار سے باہر ہے،عدالت عالیہ نے تمام پچیس درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد دیئے اور الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ صوبے کے 14 اضلاع کے 256 پولنگ سٹینشوں پر دوبارہ زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے دوبارہ پولنگ کے لیے نئی شیڈیول کا اعلان کرے۔ 30 مئی کو ہونے والے انتخابات میں ہنگامہ ارائی، بد نظمی اور دھاندلی کے الزامات کے بعد الیکشن کمیشن نے صوبے بھر کے 14 اضلاع کے 256 پولنگ اسٹشنوں پر پانچ جولائی کو دوبارہ الیکشن کرانے کا شیڈول جاری کیا تھا جسے پشاور ہائی کورٹ نے تین جولائی کو کالعدم قراردیکر انتخابات روکنے کاحکم دیا تھا ،تاہم عدالت نے تمام دراخواستوں کو خارج کرکے الیکشن کمیشن کو دوبارہ شیڈول جاری کرنے کا حکم دیدیا۔