ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

کالاشاہ کاکوواقعے کابدلہ لینے القاعدہ کا خودکش حملہ آور لاہور کیلئے روانہ ہوگیا، وزیر داخلہ پنجاب

datetime 8  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ کالا شاہ کاکو واقعے کے بعد القاعدہ بدلہ لینے کی کوشش کرسکتی ہے اور اس کے لئے خودکش حملہ آور کراچی سے روانہ ہوچکا ہے۔لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کو ملنے والی رپورٹس کے مطابق القاعدہ گزشتہ ہفتے کالا شاہ کاکو میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کا بدلہ لینے کی کوشش کرسکتی ہے۔ اس کے لئے 30 سال کا خودکش حملہ آورکراچی سے لاہورکے لیے روانہ ہوچکا ہے۔شجاع خانزادہ کا کہنا تھا کہ یوم علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر پنجاب بھر میں 184 ماتمی جلوس اور 752 مجالس منعقد ہوں گی، اس سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، شیخوپورہ، راولپنڈی، سرگودھا، ساہیوال اورڈیرہ غازی خان میں حساس مقامات پرسیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، انشااللہ یوم علی پرامن گزرے گا وہ عوام سے پر امن رہنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھرپور تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…