لاہور(نیوزڈیسک)صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ خاں نے کہا ہے کہ اگر طاہر القادری یقین رکھتے ہیں تو قرآن پاک پربیان لے لیں میں اور وزیراعلی شہبازشریف سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ملوث نہیں ، ملکی حالات پہلے ہی گھمبیر ہیں ایسے میں آصف زرداری کا بیان حالات کو مزید خراب کرسکتا ہے،اگر کوئی تحفظات ہیں تو قومی قیادت کے ساتھ مل بیٹھ کر دور کئے جائیں ۔پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خاں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی شفاف تحقیقات ہوئیں، میں اور وزیر اعلیٰ پنجاب تفتیشی عمل میں شریک ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی فریق مقدمہ درج کرانے کے لئے عدالت آئے لیکن بعد میں تفتیش کے عمل اور شہادت کے لئے پیش نہ ہو تو اس سے کیا اخذ کیا جائے ؟۔ حقیقت یہ ہے کہ اس معاملے کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوشش پہلے بھی ناکام ہوئی اور یہ آئندہ بھی ناکام ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے جو اپنی زبان سے کہا ہے وہ سب نے سنا ہے۔ اگرآصف علی زرداری کے تحفظات ہیں تو وہ قومی اور عسکری قیادت سے شیئر کریں اور اپیکس کمیٹی میں قومی اور عسکری قیادت کی موجودگی میں ان تحفظات کا اظہار کیا جائے ۔ ملک آج جس مقام پر کھڑا ہے اس موقع پر سیاسی ہم آہنگی اور قومی اتفاق رائے نا گزیر ہے اگر یہ ناکام ہوتی ہے تو ملک کو نا قابل تلافی نقصان ہوگا ۔ آج ملک میں یکجہتی کی جو فضاءہے ملک میں 66سالوں میں پہلے