جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

شیخ رشید نے زرداری کے غصے کو مزید ہوادیدی،جیالے سراپا احتجاج

datetime 17  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) شیخ رشید نے زرداری کے غصے کو مزید ہوادیدی،جیالے سراپا احتجاج-چوہدری برادران اور شیخ رشید نے بھی سابق صدر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری نے ہیرو بننے کی ناکام کوشش کی۔پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سابق صدر آصف علی زرداری کے فوج سے متعلق بیان پر کہا ہے کہ جوکام سیاستدانوں کے کرنے کے ہیں وہ جنرل راحیل شریف کر رہے ہیں جب کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے، آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی قربانیوں کو عوام تحسین کی نظر سے دیکھتی ہے، پاک فوج کے مخالفین کے ساتھ آئندہ نہیں چلیں گے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی سابق صدر زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے ہیرو بننے کی ناکام کوشش کی لیکن زیرو کبھی ہیرو نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے لوٹ مار اور کرپشن کے اعزاز میں 8 سال جیل کاٹی۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز نے مختلف اپیکس کمیٹیوں میں جو بیانات دیئے اس سے ایسا لگتا تھا کہ سندھ حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی جس پر رینجرز حکام کو انتہائی اقدام اٹھانا پڑا، میں نہیں سمجھتا کہ کراچی سے خیبر تک پی پی پی کا کوئی عمل دخل رہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے آصف علی زرداری سے ملاقات نہ کر کے بہتر کیا، ان کو پتہ تھا کہ یہ ڈوبتا آدمی ہے ہاتھ پکڑ کر ان کو بھی ڈبوانا چاہتا ہے، میرا خیال ہے کہ رمضان المبارک کے بعد سیاست میں بہت بڑی ہلچل ہونے والی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…