اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سندھ اسمبلی میں گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے ارکان نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے مہاجروں کے حوالے سے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ ایم کیو ایم کے رکن انجینئر صابر حسین قائم خانی نے تو انہیں ” خواجہ سرا “ کہہ دیا۔ بجٹ پر بحث کے دوران اپنی تقاریر میں ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین نے کہا کہ میں خواجہ آصف سے کہتا ہوں کہ وہ تعصب کا چشمہ اتاریں، بانیان پاکستان کی اولادوں کے خلاف توہین آمیز پر انہیں پوری قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔ سید خالد احمد نے کہا کہ خواجہ آصف ایک کم ظرف اور تنگ نظر شخص ہیں ، ان کی پارٹی ان باتوں کا نوٹس لے ، اگر ان کی پارٹی خواجہ آصف سے نہیں نمٹ سکتی ہے تو وہ ہمیں بتا دے۔ انجینئر صابر حسین قائم خانی نے کہا کہ خواجہ آصف کے الفاظ کی وجہ سے بہت لوگوں کو دکھ ہوا، کبھی وہ افواج پاکستان اور کبھی پاکستان کی قومی قیادت کے خلاف باتیں کرتے ہیں۔ انہیں بانیان پاکستان کی اولادوں کے خلاف توہین آمیز باتیں کرنے پر معافی مانگنی چاہئے۔
مزید پڑھئے:دنیاکے مہنگے ترین اورشاندارگھر