بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

جے ایف 17تھنڈرخریدنے والے ممالک کی لائن لگ گئی،پیرس میں پاکستان نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

datetime 16  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(نیوزڈیسک )جے ایف 17تھنڈرخریدنے والے ممالک کی لائن لگ گئی،پیرس میں پاکستان نے نیا ریکارڈ قائم کردیا- ایئرشو میں شریک پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں نے غیرملکیوں پر دھاک بٹھا دی جب کہ پاکستان نے 12 ممالک کے ساتھ لڑاکا طیاروں کی فروخت کے لئے پہلے معاہدے کو حتمی شکل دے دی۔پیرس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایئروائس مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پاکستان نے 12 ممالک کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے پہلے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے جب کہ طیارے 2017 تک حوالے کردیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاعی آلات کی برآمد کو فروغ دینے کے لئے پیرس ایئر شو اہم مقام ہے، جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے ہلکے وزن کے کثیرالمقاصد طیارے ہیں جو آواز سے دوگنا زیادہ رفتار سے 55 ہزار فٹ کی بلندی پراڑسکتا ہے۔واضح رہے کہ ان دنوں پیرس میں ایئرشو جاری ہے اوراس میں پاکستان کے 3 جے ایف 17 لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں جس میں ایک فضا میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گا جب کہ دوسرا نمائش اور تیسرا ریزور کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…