اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال کیلئے زکوة کا نصاب 33ہزار 641روپے مقرر کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رواں سال کے لئے زکواة کا نصاب 33 ہزار 641 روپے مقررکیا گیا ہے۔ اس سے زائد رقم پر زکوٰة کی کٹوٹی کی جائے گی۔ملک بھر کے تمام نجی و سرکاری بینک یکم رمضان کو سیونگ اکاﺅنٹس سے زکواة کی کٹوتی کرینگے تاہم مخصوص کھاتے اس کٹوتی سے مستثنیٰ ہونگے۔