اسلام آباد(نیوزڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہندوستان یاد رکھے کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے اور ‘ہم نے ایٹم بم شب برات پر پٹاخے چلانے کے لئے نہیں رکھے۔اسلام آباد میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہندوستان اشتعال انگیز بیان بازی کرکے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ پاکستان اشتعال انگیز بیانات اور دھمکیوں سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو آگاہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال ہندوستان کی تین ریاستوں میں انتخابات ہونے جارہے ہیں جس کے لیے پاکستان مخالفت کا کارڈ استعمال کیا جارہا ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ خطے سے امریکا اور ہندوستان کی بالادستی کا خاتمہ کرے گا اور اس منصوبے سے پورے خطے کے معاشی اور سیکیورٹی حالات یکسر بدل جائیں گے۔امریکی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان اور عراق کی جنگوں میں ناکامی امریکا کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا اپنی خارجہ پالیسی ہمیشہ اپنے مفاد کے لیے بناتا ہے۔وزیر دفاع نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے سویت یونین کو توڑنے کی جنگ میں امریکا کا ساتھ دے کر بڑی غلطی کی اور اس کا آج غلطی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے موجودہ ممالک مغرب کی سازشوں کی نتیجے میں وجود میں آئے ہیں۔ اس وقت مشرق وسطیٰ کی بادشاہتوں میں لرزہ طاری ہے۔انہوں نے کہا کہ یمن جنگ میں حصہ نہ لینا پاکستان کے مفاد میں تھا۔خواجہ آصف نے کہا کہ جب سعودی عرب کو دفاع کی ضرورت پڑی پاکستان حاضر ہوگا۔وزیر دفاع نے پرائیوٹ ٹی وی چینلز کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پاکستان میں ٹی وی چینل کاروباری چینل بن چکے ہیں۔ پاکستانی میڈیا کو کمرشل ازم اور نیشنل ازم میں فرق رکھنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا وہ دکھاتا ہے جو بکتا ہے، کشمیر کی جدوجہد آزادی کو کیوں نہیں دکھایا جاتا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی



















































