جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ایگلیٹ فورس پاسنگ آﺅٹ پریڈ ، شہید اہلکاروں کے بچوں کو ملازمتیں ملنی چاہئیں، زرداری

datetime 15  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں 25 ایگلیٹ فورس پاسنگ آﺅٹ پریڈ ، سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پولیس شہدا کے اہلخانہ کو تنخواہیں اور بچوں کو ملازمتیں دی جانی چاہئیں۔ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں 25ایگلیٹ فورس پاسنگ آﺅٹ پریڈ منعقد ہوئی جس میں پاس آﺅٹ ہونیوالوں میں700 سو پولیس افسران اور 380 اہلکار شریک ہوئے جن میں 40 خواتین اہلکار بھی شامل تھیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق صدر آصف علی زرداری تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سندھ پولیس کے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہید زندہ ہوتے ہیں اور اسی طرح پولیس کے شہدا زندہ ہیں۔ پولیس شہدا کے اہلخانہ کو تنخواہیں و سہولیات اور بچوں کو ملازمتیں دی جانی چاہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں جرائم کی شرح کم ہوئی ہے جس کا سہرا آئی جی اور سندھ پولیس کو جاتا ہے۔ اس سے پہلے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایلیٹ فورس کیلئے جدید اسلحہ درکار ہے جس کیلئے وفاقی حکومت سے کہا تھا۔ ایلیٹ فورس کو جدید خطوط پر تربیت دی گئی ہے۔

مزید پڑھئے:اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین زیادہ بچوں کی پیدائش حق میں کیوں؟

سندھ پولیس کو جدید تربیت اور ہتھیاروں سے لیس کر کے ناقابل شکست فورس بنا رہے ہیں۔ بہت تیزی سے جرائم کی تفتیش اور مجرموں کا پکڑا جانا بڑی کامیابی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس نے سانحہ صفورا کے ملزمان کو4 دن میں گرفتار کیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال اور سنیٹر شیری رحمان نے بھی شرکت کی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…