جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اقتصادی راہداری منصوبے کےخلاف باتیں کرنےوالے پاکستان کے دشمن ہیں،صدرممنون

datetime 15  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف بات کرنے والے پاکستان کے دوست نہیں دشمن ہیں،بھارتی قیادت کے بیانات سفارتی آداب کے منافی ہیں، ہم ایسے بیانات پر شدید رد عمل کا اظہار نہیں کریں گے جس کی بھارت کو خواہش ہے ،پاکستان کی عوام امن اور خوشحالی کے خواہشمند ہیں،پاک افواج نے ملکی دفاع میں ناقابل قدر قربانیاں دی ہیں،غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ،اگر ایسا ہوا تو ملک منزل مقصود تک نہیں پہنچ سکے گا،پیر کے روز صدر مملکت ممنون حسین نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کانوووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،صدر نے کامیابی سے کورس مکمل کرنے والے گریجویٹس میں اسناد تقسیم کیں۔ممنون حسین نے کانوووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی سے کورس مکمل کرنے پر گریجویٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،صدر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ملکی دفاع کیلئے ناقابل قدر قربانیاں دی ہیں،پاکستانی عوام امن اور خوشحالی چاہتے ہیں ،ملک میں امن کیلئے پاک فوج نے لازوال قربانیاں دی ہیں،پاکستان تمام چیلنجز پر قابو پانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے،صدر ممنون حسین نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک میں امن اور خوشحالی آئے گی اور ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف بات کرنے والے پاکستان کے دوست نہیں دشمن ہیں، بھارت سمیت دیگر ممالک بھی اس منصوبے کے خلاف ہیں اور اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے پراپیگنڈا کررہے ہیں۔بھارت نے اقتصادی راہداری منصوبے کو کامیاب ہوتے نہیں دیکھ سکتا اور انہوں نے منصوبے کے حوالے سے انتہائی نامناسب طریقے سے رائے دی ہے

مزید پڑھئے:پرکشش مردوں کی جانب سے مسترد خواتین کا رویہ جارحانہ ہوجاتا ہے،تحقیق

،بھارتی قیادت کے بیانات سفارتی آداب کے منافی ہیں ،بھارت کی بھول ہے کہ ہم ایسے شدید رد عمل کا اظہار کریں گے جس کی وہ خواہش رکھتے ہیں، صدر نے کہا کہ قومی قیاد ت کے عزم اور قومی ترجیحات کی درست سمت کے باعث دشمنوں کے تمام عزائم خاک میں مل گئے ہیں،پاکستان کی ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے ، ہمیں دانمشندی کے ساتھ ملک کو آگے لیکر جانا ہے ابھی غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اگر غلطیاں کیں تو پاکستان منزل مقصود تک نہیں پہنچ سکے گا۔صدر نے کہا کہ ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے سب سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے،تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتا ،صدر نے کہا کہ ہمیں بنیادی تعلیم پر زیادہ توجہ دینی چاہیے اور پرائمری تعلیم کے شعبہ کوخواتین کے سپرد کر دینا چاہیے۔صدر نے کہا کہ ااتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ وقت کی اہمت ضرورت ہے ،حکومت اور افواج کا ساتھ دیکر مکمل یکجہتی کا اظہار کرنا ہوگا،صدر نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے ،چینی باشندے پاکستان کی تعمیر ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اورچینی کمپنیاں مختلف شعبوں میں کام کررہی ہیںان کی حفاظت پاکستان کی اولین ذمہ داری ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…