پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخواحکومت کے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال،ریحام خان نے سچ بتادیا

datetime 13  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) خیبرپختونخواحکومت کے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال،ریحام خان نے سچ بتادیا،ریحام خان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ پرائیویٹ ہیلی کاپٹر میں سفر کیا ہے کبھی خیبر پختونخواہ حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا۔ سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا الزام بالکل غلط ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میں نے تحریک انصاف کے معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کی، فی الحال سیاست میں آنے کا نہیں سوچا ،میڈیا کی جانب سے ذاتی زندگی میں مداخلت سے اکثر پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خاننے کہا کہ ابھی تک نہ تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے نہ ہی سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ ہے، اپنے کام سے کام رکھتی ہوں، ایسا کبھی نہیں ہوا کہ تحریک انصاف کے معاملات میں کوئی مداخلت کی ہو۔ عمران خان کی بیوی ہونے کی وجہ سے میڈیا ذاتی زندگی کو نشانہ بناتا ہے، اگر قلفی بھی کھاتی ہوں تو ٹکر چل جاتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اور عمران خان کو اسٹریٹ چلڈرن کی سفیر مقرر کرنے کا علم نہیں تھا، وہ یہ کام رضا کارانہ طور پر کر رہی ہیں۔ اگر عمران خان کی بیوی نہ ہوتی تو بھی مجھے سفیر مقرر کیا جاتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…