پشاور (نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا میں 10فیصد سے زائد بیرونی ترقیاتی فنڈ استعمال نہیں ہو سکے، جس کے باعث خیبرپختونخوا میں کئی منصوبے بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جمعہ کو سنٹر فار گورننس اینڈ پبلک اکاﺅنٹبلٹی نے بیرونی امداد سے ملنے والی رقم کے خرچ بارے 4سالہ رپورٹ جاری کی ہے کہ خیبرپختونخوا میں10 فیصد سے زائد بیرونی ترقیاتی فنڈز استعمال نہیں ہوسکے ، جس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کئی منصوبے بند ہو جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق فنڈز کا کم استعمال کرنا متعلقہ محکموں کی نااہلی ہے۔