صوبائی وزیر تعلیم رانامشہود احمد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام خوش قسمت ہیں کہ انہیں شہبازشریف جیسا علم دوست اور ویژنری لیڈر ملا ہے-پنجاب کے وزیراعلیٰ نے 1997 میں صوبے سے بوٹی مافیا کا خاتمہ کیا ،کم وسیلہ خاندانوں کے ہونہار بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا تعلیمی فنڈ قائم کیا اور نوجوانوں میں میرٹ کی بنیاد پرلیپ ٹاپ تقسیم کئے-انہوںنے کہاکہ دور آمریت میں تعلیم کے نصاب کے ساتھ زیادتی کی گئی ، اس میں سے علامہ اقبال ؒ کی نظموں کو نکال دیا گیا ہم نے دوبارہ اقبال ؒ کی7نظمیں نصاب میں شامل کی ہیں اور مزید نظمیں شامل کرنے پر کام کرر ہے ہیں-انہوںنے کہاکہ پاکستان بھر کے پوزیشن ہولڈرز میں کروڑوں روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے ہیں ،پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 4لاکھ ،دوسری پوزیشن پر 3لاکھ جبکہ تیسری پوزیشن پر 2لاکھ روپے کے نقد انعامات دئےے گئے ہیں -معروف اینکر سہیل احمد عزیزی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف سے اس لئے محبت کرتا ہوں کہ وہ محنت کرنے والوں کے قدردان ہیں -ستائش اور حوصلہ افزائی کے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا،شہبازشریف نے پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کے لئے بہترین اقدام کیاہے-شہبازشریف کی کارکردگی کے سب معترف ہیں میری دعاہے کہ اﷲ تعالیٰ ہماری قوم کو شہبازشریف جیسے مزید چند رہنما عطا کر دے-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف ، صوبائی وزرائ، اراکین قومی صوبائی اسمبلی اور وائس چانسلرز نے پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات میں انعامات تقسیم کئے۔