اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیربرائے سمندر پارپاکستانیز وترقی انسانی وسائل پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہا کہ وزارت نے ہنر مندی کے فروغ کے لیے صوبائی سطح پر تربیتی ادارے قائم کرنے کے لیے پلان تشکیل دیدیا گیا ہے جس کے قیام سے بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔انہوں نے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک دور دراز علاقوں میں بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے ناگزیر ہے کہ ملکی سطح پر ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے ہر شہری مستفید ہو۔ملاقات میں اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے ایم ڈی حبیب الرحمن ،ایم او آئی سی و دیگر افسران بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر نے افسران کو کہا کہ آج کا کام کل پر مت چھوڑو روزانہ کا کام روزانہ ختم کیا جائے تو ترقی کی منازل طے کی جاسکتی ہیں