اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور سیلولر کمپنیوں کے حوالے سے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی گئی ہے۔ درخواست گزار راجہ صائم الحق ستی نے غیر قانونی و غیر رجسٹرڈ سموں کو بند کرنے کے حوالے سے کیس میں جسٹس اطہر من اﷲ پر مشتمل سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔ کیس کی سماعت اب ڈویژن بنچ کرے گی۔ درخواست گزار صائم الحق ستی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پی ٹی اے اور سیلولر کمپنیاں غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ سموں کو بند کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں جبکہ سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی نے 19 اکتوبر 2013 ء کو قرار دیا تھا کہ موبائل کمپنیوں نے ٹیکس بھی ادا نہیں کئے۔ کیس کی سماعت 19 مئی کو ڈویژن بنچ کی عدالت میں ہوگا