ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

صفورا چورنگی بس حملے میں زخمی ایک اور خاتون دم توڑگئیں

datetime 14  مئی‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب بس پر حملے کی نجی اسپتال میں زیرعلاج کی ایک زخمی خاتون جمعرات کی صبح زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئیں،جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 46ہوگئی ہے جبکہ مختلف اسپتالوں میں 12 زخمی زیرعلاج ہیںِ، 5کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق سانحہ صفوراچورنگی کی ایک اور زخمی نفیسہ فاروق نامی خاتون نجی اسپتال میں جمعرات کی صبح زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسیں۔نفیسہ فاروق کو انتہائی تشویش ناک حالت میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اسی اسپتال میں زیر علاج مزید پانچ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، ڈاکٹرز کے مطابق تمام افراد کو سر اور جسم کے بالائی حصے میں گولیاں لگی ہیں جبکہ مزید 7افراد میمن اسپتال میں زیرعلاج ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، زخمیوں میں وہ مسافر بھی شامل ہے جو فائرنگ کے بعد بس چلا کر میمن اسپتال لایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…